کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منگھوپیر ٹاؤن کیلئے منگھوپیر روڈ سمیت ایک بڑے ہسپتال، یونیورسٹی اور اسپورٹس کامپلیکس کی درخواست کی ہے اور تمام یوسیز کیلئے الگ الگ پراجیکٹس بھی دیے جائیں
کلک بریکنگ 24 سے انٹرویو میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ جب پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ منگھوپیر روڈ مسئلہ کشمیر بن چکا ہے، یہ سن کر پارٹی چیئرمین مسکرائے، منگھوپیر ورڈ کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی خط لکھا ہے جس میں میڈم شاہدہ رحمانی نے بہت ساتھ دیا، وزیراعظم نے روڈ کے متعلق متعلقہ کو لکھا ہے اور ہفتے کے اندر رپورٹ مانگی لی ہے۔ انشاء اللہ ہم یے روڈ بنوائینگے۔
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک اسکول ہے، کچھ پارکس، ایک ڈسپینسری ہے، ایک ڈسپینسری ڈبلیو ایچ او کو دی گئی ہے، ایک ڈسپینسری ہم بنا رہے ہیں، ایک اسکول ہم نے سرجانی میں فعال کیا ہے، ہمارے پاس زیادہ مسائل سیوریج کے ہیں، ہمیں صرف اوزیڈ ٹی ہی ملتی ہے، ڈولپمنٹ کیلئے کوئی گرانٹ نہیں دی گئی، کوشش کررہے ہیں پہلی سیوریج کے مسائل حل کریں اس کے بعد پھر پیور بلاک اور روڈ کی طرف جائینگے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم نے دو پارکس تیار کیے ہیں ایک یوسی 16 اور دوسرا یوسی 03 میں ہے، چھار پارکس پر کام جاری ہے، ایک مسئلہ یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے دوران ہماری تین کاؤنسلز چلی گئیں جن کا روینیو ایریا تھا، کے ڈی اے اسکیم 41 کو اپنا بتاتا ہے اور وہاں سے روینیو حاصل کرتے ہیں مگر کوئی کام نہیں کرتے۔10 محرم الحرام اور 12 اربیع اول کے دنوں بھی ہم ہی کام کرتے ہیں۔رین ایمرجنسی کے دوران کے ڈی اے نے ہیلپ لائن کے لئے بورڈ لگایا اور اس پر فون نمبر بھی درج تھا، میں عام آدمی بن کر فون کیا اور مسائل بتائے تو آگے سے جواب آیا کہ ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں، ایک ٹرالی ہے، دو بیلچے ہیں اور دو بچے ہیں، تو میں نے کہا کہ سنبھال کر رکہیں کہیں انہیں زنگ نے لگ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا مسئلہ ہے کہ لیاری ڈولپمنٹ اتھارٹی میں صرف ٹرانسفرپوسٹنگ کے پیسے لیے جاتے ہیں ترقیاتی کام کچھ بھی نہیں ہورہا، روڈ کٹنگ اور دیگر مراعات بھی لے رہے ہیں، تیسرا مسئلا خدا کی بستی ہے جسے سائبان بھی کہا جاتا ہے وہاں پر بھی فائیل ٹرانسفر کے پیسے لیے جاتے ہیں ڈولپمنٹ کچھ بھی نہیں، چھوتھاں مسئلہ ایم ڈی اے ہے، اس وقت اس کے روڈ متاثر ہیں، ایم ڈی اے کے روڈ 150 سے 200 فٹ ہیں ٹاؤن انہیں نہیں بنا سکتا، ان کا کام ٹاؤن لیول کا نہیں اس سے اوپر کا ہے۔
ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کے ٹاؤں چیئرمین پانی بھی دے گا، بجلی بھی دے گا، گئس بھی دے گا، ہمارا کام ہے گلی محلے کا، پھر بھی ہم نے ھمدرد یونیورسٹی روڈ سے پانی نکالا،میئر کراچی کی مہربانی ہی جنہوں نے 8 کروڑ روپے منظور کیے ہیں، انشاء اللہ اس سے کام ہوگا۔
مگنھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ سی ایم سندھ کے طرف سے تمام یوسیز کیلئے 10 کروڑ روپے منظور کروائے ہیں جو روڈس اور سیوریج پر خرچ ہونگے، دور دراز گوٹہوں کی بھی سروے ہوگی اس کے بعد وہاں پر بھی کام ہونگے، کے الیکٹرک اسکمیں یا سولر سسٹم دینگے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی مہربان ہیں، مسائل بہت ہیں مگر میری ٹیم بہت اچھی ہے۔انٹرویو پارٹ 02
https:/pakistan/15861/
