کے تعاون سے کراچی کو مزید خوبصورت اور بہتر شہر بنائیں گے:نجمی

کے تعاون سے کراچی کو مزید خوبصورت اور بہتر شہر بنائیں گے:نجمی عالم

کراچی: وزیر کچی آبادی نجمی عالم نے آباد ہاٶس میں ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کراچی میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ میں آباد کا اہم کردار ہے۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات بھی جاری ہیں،
نقشوں کی منظوری کے لیے آباد کی ممبرشپ اور سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔
نجمی عالم کا کہنا تھا کہ آباد غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔آباد اپنے ممبران کی تعمیراتی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کرے۔جو بلڈرز آباد کے ممبر نہیں ہیں، انہیں تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔کے ڈی اے اور ایم ڈی اے کی زمینوں پر بھی قبضے ہو جاتے ہیں جن کی روک تھام ضروری ہے۔شہر سے کچی آبادیوں کے مسائل کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی بہتر اور معیاری ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ان شاء اللہ آباد کے تعاون سے کراچی کو مزید خوبصورت اور بہتر شہر بنائیں گے۔تعمیراتی شعبے کی بہتری اور شہر کی ترقی کے لیے آباد کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں