میئر کراچی نے  کیماڑی میں پی آر سی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے  کیماڑی میں پی آر سی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

چیئرمین واٹر کارپوریشن و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  کیماری میں پی آر سی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

تقریب سے خطاب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی آر سی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی اور جدید پمپس کی تنصیب مکمل کرلی گئی، پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس تبدیل کرکے نئے جدید ڈی ڈبلیو ٹی پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ نئے پمپس کی تنصیب سے پانی کی فراہمی کے دورانیے میں 5 گھنٹے سے بڑھا کر 7 گھنٹے یومیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی آر سی ٹاور پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے پانی کی فراہمی 0.9 ایم جی ڈی سے بڑھ کر 1.512 ایم جی ڈی ہوگئی ہے،منصوبے کے تحت 5 نئے ڈی ڈبلیو ٹی پمپس، 5 نئے ایل ٹی الیکٹرک پینلز اور مین و سب مین کیبلز نصب کی گئی ہیں، پی آر سی ٹاور پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے کیماڑی، کھارادر اور لیاری کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے سے بدر گراؤنڈ، اوکھائی کالونی، کچھی پاڑہ، جامع مسجد، جیکسن مارکیٹ اور لالہ زار کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ کھارادر میں پنجاب کلب، کسٹم ہاؤس، شپ یارڈ اور ڈاکیارڈ کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ لیاری ٹاؤن کے پیپلز پلے گراؤنڈ اور ملحقہ علاقوں کے شہری بھی منصوبے سے مستفید ہوں گے۔پی آر سی ٹاور پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے تقریباً 3 لاکھ شہریوں کو بہتر فراہمی آب کی سہولت میسر آئے گی،شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، شہر کے آبی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں