پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
حکومت نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، قیمتیں 16 نومبر تک نافذ العمل ہوں گی
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے مزید کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 330 روپے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 16 نومبر کی رات 12 بجے یعنی تین روز کیلیے ہوگا۔
