قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیان

قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان فی الحال کم دکھائی دیتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ قطر کے وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی اچھی رہی اور ایران سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا یہ بیان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایران سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں کوئی تبدیلی آئی تو امریکا کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تاہم ان کے بقول فی الحال دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ ایران کے خطرات سے محفوظ ہیں۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے اور امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں