خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی  دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

اسلام آباد میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ اس  صوبےمیں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

شہبازشریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور   خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔علاقےکے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی   یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری  رکھے جائیں۔

وفاقی وزیر  انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں