چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کی زیرصدارت محکمہ جاتی افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کی زیرصدارت محکمہ جاتی افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری اور دیگر محکمہ جاتی افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی کے انتظامات، کچرے کی بروقت منتقلی،جراثیم کش ادویات کا اسپرے سینیٹیشن عملے کی فیلڈ میں موجودگی، صفائی کے عمل کی نگرانی اور شہریوں کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، صفائی ستھرائی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران اور سینیٹیشن عملہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور صفائی کے کاموں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے اجلاس میں افسران کو ہدایت کی کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے۔ کچرے کی بروقت منتقلی، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور سینیٹیشن عملے کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ڈائر یکٹر(ایچ آر ایم) سہیل حمید قاضی، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس(ایم سی) علی مہر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں