ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں
میڈا رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان کے ساتھ پیر کو طے پانیوالے معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھولی نہیں جائے گی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو سات شرائط پیش کی ہیں تاہم ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔
