سیسی انٹرن شپ پروگرام: میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹ امیدوار انٹرویو کے لیے طلب

سیسی انٹرن شپ پروگرام: میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹ امیدوار انٹرویو کے لیے طلب

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے انٹرن شپ پروگرام 2026/2027 کے لیے موصول ہونے والی تقریباً 1300 درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔ ادارے نے ہر ضلع سے تعلیمی کارکردگی اور سب سے زیادہ CGPA رکھنے والے تین امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کے لیے طلب کیا ہے، تاکہ سندھ کے تمام اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز ہفتہ، 31  اکتوبر   2026 کو صبح  10:30  بجے سیسی ہیڈ آفس، ایوانِ محنت کش، گلشنِ اقبال، کراچی میں منعقد ہوں گے۔ امیدوار اپنے اصل تعلیمی و شناختی دستاویزات ساتھ لائیں۔

سیسی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی شارٹ لسٹنگ تعلیمی قابلیت اور CGPA کی بنیاد پر کی گئی ہے، جبکہ حتمی انتخاب انٹرویو اور طے شدہ معروضی معیار کے مطابق ہو گا۔ انتخابی عمل میں سفارش، ذاتی تعلق، سیاسی وابستگی یا کسی بھی بیرونی دباؤ کو ہرگز اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر باصلاحیت نوجوان کو اس کی اہلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے، اور اس حق کے تحفظ کے لیے مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں