80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی:احسن اقبال

80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی:احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کو جماعت اسلامی کے کسی بھی دبائو کے تحت پٹرولیم لیوی کی شرح میں فوری کمی کے امکان کو مسترد کر دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اگلے بجٹ سے شرحوں میں تدریجی کمی پر غور کرے گی۔

دوسری طرف وزیر پٹرولیم علی پرویز نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اہداف کا حصہ تھی اور حکومت نے مالی سال 2022-23سے اس مد میں 4.4 کھرب روپے اکٹھے کیے ہیں۔چار سالہ وصولی حکومت کے اپنے اہداف سے 227 ارب روپے زیادہ تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اگلے بجٹ کے لیے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں