سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے خلاف نثار کھوڑو کی تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی
کراچی: پیر کے روز ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے متعلق ایوان میں تحریک التوا پر بحث کیا جائے گا۔ جمعے کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک اور دعا کے بعد خیرپور سے نومنتخب رکن اسمبلی اسفید یار کرل نے رکنیت کا حلف اٹھایا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے ان سے حلف لیا۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار احمد کھوڑو نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے اسمبلی کے قوائد و ضوابط کے تحت رولز میں نرمی کرکے تحریک التوا پیش کرنے کی درخواست کی جس کو اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے نثار کھوڑو کو تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت دی۔
اس موقعے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہا کے تحریک التوا پیش کرتا ہوں کے اس ایوان کی کاروائی کو ملتوی کرکے ایک حالیہ اور فوری عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر بحث کی جائے کیونکے پاکستان میں نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کے قیام کے حوالے سے ایک بار پہر عوامی سطح پر بحث شروع ہوگئی ہے جس میں ایسی تجاویز اور مطالبات بھی سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبہ سندھ کی موجودہ علاقائی حدود میں تبدیلی پر اثر ہوگا اور یہ معاملہ عوامی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر ایوان میں بحث ہونا ضروری ہے۔
اسپیکر نے نثار کھوڑو کی تحریک التوا کو منظوری کے لئے ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کے جو اراکین اس تحریک کی حمایت میں ہیں وہ کھڑے ہوجائیں اور پیپلز پارٹی کے تمام اکثریتی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور سندھ اسمبلی نے اکثریتی طور پر نثار کھوڑو کی نئے صوبوِں اور انتظامی یونٹس کے خلاف تحریک التوا کو بحث کے لئے منظور کرلیا۔
اس موقعے پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کے تحریک التوا پر بحث کے لئے وقت مقرر کیا جاتا ہے اس لئے پیر کو بحث کے لئے دو گھنٹے وقت مقرر کرتے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کے یہ اشو اھم ہے اس لئے تحریک التوا پر بحث کے لئے دو گھنٹے کی مدت کم ہے کیوں کے تمام اسیمبلی اراکین اس اشو پر بات کرنا چاہینگے تاکے اس معاملے پر اپنا بھرپور موقف پیش کیا جاسکے اور امید ہے کے اسمبلی اس معاملے کو سیریس لے گی اس لئے اس اشو پر بحث کو پیر اور منگل سے بھی اگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسپیکر نے کہا کے تحریک پر بحث پیر، منگل اور جمعرات تک کیا جاسکتا ہے تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی نے نثار کھوڑو کی تحریک التوا پر پیر کے روز اسمبلی بزنس کے بعد بحث کے لئے دو گھنٹے کا وقت مقرر کرنے کی رولنگ دی اور سندھ اسمبلی پیر کے روز تحریک التوا پر بحث کرے گی۔
