عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہماری سب سے بڑی دولت اور سیرتِ رسول ﷺ ہماری زندگی کا روشن راستہ ہے:ناصر شاہ

عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہماری سب سے بڑی دولت اور سیرتِ رسول ﷺ ہماری زندگی کا روشن راستہ ہے:ناصر شاہ

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ملت اسلامیہ کو 12ربیع الاول کی مبارکباد

سید ناصر شاہ نے کہا کہ12 ربیع الاول وہ عظیم اور بابرکت دن ہے جب رحمتِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دنیا میں تشریف لائے،12 ربیع الاول پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت، محبت اور نورِ مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا یادگار دن ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا کہجشنِ عید میلاد النبی ﷺ پر تمام عاشقانِ رسول ﷺ اور پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،12 ربیع الاول ہمیں عشقِ رسول ﷺ کو اپنے کردار، عمل اور اخلاق میں ڈھالنے کا پیغام دیتا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے،12 ربیع الاول کا مقدس دن ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل اور اسوۂ حسنہ ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی دعوت دیتا ہے، عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہماری سب سے بڑی دولت اور سیرتِ رسول ﷺ ہماری زندگی کا روشن راستہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا کو محبت، امن، عدل، مساوات اور حسنِ اخلاق کی لازوال روشنی نصیب ہوئی۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ نفرتوں کے بجائے محبت اور اختلاف کے بجائے اخوت کو فروغ دیں گے، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام انسانیت کی خدمت، کمزوروں کا خیال، حقوق العباد کی پاسداری اور باہمی احترام ہے،12 ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ رحمتِ عالم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی ایک پُرامن اور مثالی معاشرے کی بنیاد ہے،آج کے دور میں پیغامِ مصطفیٰ ﷺ کو عام کرنا اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔12 ربیع الاول صرف جشن کا دن نہیں بلکہ محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ رسول ﷺ اور اسوۂ حسنہ ﷺ پر چلنے کے عہد کا دن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں