کوہاٹ: پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے کمبٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی کمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔
دوسری جانب ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں مجموعی طور پر 11 اہلکاروں شہید جب کہ 12 زخمی ہیں۔
