چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نوازعلی بروہی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا افتتاح کردیا

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نوازعلی بروہی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا  افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مرتضیٰ سومرو، وائس چیئرمین یونین کمیٹی 6 نور محمد چنہ، لیڈیز ونگ کی نمائندگان اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مستحق خواتین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتر میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعا بھی کی۔

دفتر میں خواتین کی عزت و وقار، سہولت  کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے پردے کا باقاعدہ اور مناسب اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو اپنے ضروری امور کی انجام دہی کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول میسر آسکے۔ خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے یہ انتظامات انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اور مشکلات میں کمی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت پاکستان کا ایک اہم سماجی تحفظ اور فلاحی منصوبہ ہے، جس کا مقصد معاشرے کے مستحق اور کم آمدنی والے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں معاشی مشکلات سے ریلیف دینا ہے۔  خواتین کو براہِ راست مالی معاونت کی فراہمی کے ذریعے انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے، خودمختاری کے فروغ اور خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو باعزت انداز میں سہولیات کی فراہمی اور ان تک رسائی کو آسان بنانا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر پروگرام سے متعلقہ انتظامی امور اور سہولیات کی بہتری کو بھی اہم قرار دیا گیا، تاکہ مستحق خواتین کو بروقت رہنمائی، بہتر ماحول اور ضروری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں