افغان طالبان نے ملک بھر میں مظاہروں پر مکمل پابندی لگادی
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نئے قانون شرطہ (پولیس قانون) کی منظوری دی ہے جس کے تحت افغانستان بھر میں ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
افغان وزارت انصاف کی جانب سے آج باقاعدہ قانون شرطہ جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس کے مختلف شعبوں میں فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق قانون شرطہ کی شق 50 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا مظاہرہ ممنوع ہے۔
خیال رہے کہ افغان طالبان نے حال ہی میں اپنی پولیس فورس کا نام تبدیل کرکے ’شرطہ‘ رکھا ہے۔
