ہم کام کرتے ہیں صرف اشتہاری مہم تک محدود نہیں رہتے:شرجیل انعام
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ صوبہ صرف دکھاوے کے لئے نہیں بلکے حقیقی کام کررہا ہے، باقی صوبے جو آج پراجکیٹ شروع کر رہے ہیں وہ ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں۔ سندھ حکومت ایئرایمبولنس سروس پہلے ہی شروع کرچکی ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے وو ٹوں سے اقتدار میں آتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت کو گین کررہی ہے، ہر مشکل میں عوام کے ساتھ ہوتی ہے۔
تھر کے کوئلے سے پورے ملک کو فائدہ ہورہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے، باقی پارٹیز اپنے اپنے علاقوں تک محدود ہیں۔ ہم اشتہاری مہم تک محدود نہیں رہتے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا نظام صرف سندھ میں موجود ہے مگر شکست کے خوف سے دیگر صوبوں میں الیکشن نہیں کرائے جاتے۔ایم کیو ایم شکست کے خوف سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، کراچی کو جو چئلینجز ہیں وہ سب ایم کیو ایم کی وجہ سے ہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ میں چن چن کر دہشگردوں کو بھرتی کیا۔ ملازمین ایک سے زائد نوکریاں کررہے تھے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے خوف سے کاروبار سخت متاثر ہوا، سوگ کے نام پر ہڑتالیں کی جاتی تھیں، ہم نے ادروں کے ساتھ مل کر شہر میں امن امان قائم کیا ہے۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ صوبوں کے حوالے سے قانون موجود ہے۔ سب کچھ ٹیہک کہنا بھی عوام کا گمراہ کرنا ہے۔
