وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی.

نوٹیفکیشن کے مطابق افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھے گی

حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں