پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا ہے
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 سے 24 اگست کیلیے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 22 سے 24 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
