"عالمی دن برائے یادِ خواجہ سرا” پر سیمینار کا انعقاد، خواجہ سرا اور سول سوسائیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں ٹرانس رکن کونسل جناح ٹاؤن و فوکل پرسن الیکشن کمیشن سعدیہ چوہدری اور سب رنگ سوسائٹی کے اشتراک سے عالمی دن برائے یادِ خواجہ سرا (Trans Day of Remembrance) کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل و سماجی رہنما کامی چوہدری، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل، ماہرِ نفسیات رومیسہ احمد، افتخار احمد سمیت رکن کونسل راؤ محسن، کونسلر یوسی 5 جہانزیب، انچارج روڈ کٹنگ محمد فیصل اور چیئرمین کوآرڈینیٹر عمیر نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں خواجہ سرا کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل، بنیادی حقوق کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے سے متعلق امور پر اظہارِ خیال کیا گیا، جبکہ ملک بھر میں تشدد اور قتل کا نشانہ بننے والے خواجہ سراؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
