آبی حیات کا تحفظ ماحولیات اور پائیدار روزگار کے لیے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ سندھ

آبی حیات کا تحفظ ماحولیات اور پائیدار روزگار کے لیے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ماہی گیری پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہی گیری ساحلی روزگار اور قومی معیشت کا اہم ذریعہ ہے، ماہی گیروں کی معاشی معاونت اور محفوظ روزگار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، آبی حیات کا تحفظ ماحولیات اور پائیدار روزگار کے لیے ناگزیر ہے، سندھ حکومت ماہی گیروں کو ایندھن پر سبسڈی اور حفاظتی سامان فراہم کر رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہی گیروں کو جال، آئس باکس اور حفاظتی جیکٹس فراہم کی جا رہی ہیں، ماہی گیروں کی سہولت کے لیے ساحلی علاقوں میں جیٹیاں تعمیر کی گئی ہیں، غیر قانونی جالوں اور ممنوعہ طریقوں سے شکار کی روک تھام سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، ممنوعہ موسم میں ماہی گیری پر پابندی آبی حیات کی افزائش کے لیے ضروری ہے، سرکاری ہیچریوں سے مچھلی کے بچے آبی ذخائر میں چھوڑے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہی گیروں کو تربیت اور جدید طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔پائیدار ماہی گیری آمدن بڑھانے اور آبی وسائل محفوظ رکھنے میں مددگار ہے، ماہی گیر سمندر، دریاؤں اور جھیلوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں