بانی پی ٹی آئی اسپتال میں معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی اسپتال میں معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے اور واپس اڈیالہ جیل بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے  کہا کہ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نےان کامعائنہ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سکیورٹی کی صورتحال الشفا اسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پرصحت مند قراردیا جب کہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کےتمام مراحل کےدوران موجود رہیں۔ طبی معائنےکے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں