وزیراعظم کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ،اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ،اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات اور جدت کے فروغ کے لیے تعاون کو وسعت دینا ہے۔

ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دینے پر تعاون کیا جائے گا، جبکہ گوگل کی جانب سے پاکستان میں 2026 کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے 150,000 سرٹیفکیٹس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ کے لیے گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی طلبہ کو ایک سال تک گوگل اے آئی پلس اور جیمنی سمیت جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔

اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور انسانی وسائل کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

موبائل ایپلی کیشنز اور گیمنگ انڈسٹری کی عالمی مسابقتی صلاحیت بڑھانے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تجارت کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بھی تعاون کیا جائے گا۔

پاکستان میں سرکاری خدمات کی فراہمی اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تعاون ہوگا، جبکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن کے منصوبے میں ڈیٹا اینالیٹکس میں اے آئی کا استعمال کیا جائے گا۔

زراعت کے شعبے میں فصلوں کی نگرانی، پیش گوئی اور پائیدار زرعی طریقوں کے لیے بھی مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے پر تعاون کیا جائے گا۔

پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے پر تعاون کیا جائے گا۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں حکومت، گوگل اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے

ٹاسک فورس آئی ٹی برآمدات میں حائل رکاوٹوں اور ترقی کے امکانات کی نشاندہی کرے گی۔

پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون سے نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو 2030 تک 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے وزیراعظم کے وژن کی جانب یہ اہم پیش رفت ہے۔

حکومتِ پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے نئے دور کی بنیاد بنے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں