پاکستان عالمی عدم استحکام کے باوجود امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے:عاصم افتخار احمد

پاکستان عالمی عدم استحکام کے باوجود امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے:عاصم افتخار احمد

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد، قومی خودمختاری، امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عزم کی تجدید ضروری ہے۔

نیویارک میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مشکل حالات میں پاکستانی قوم کی کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے مسلح افواج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی عدم استحکام کے باوجود امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

قونصل جنرل نیویارک عامر احمد عطوزئی نے بھی قائداعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد عطوزئی، نائب مستقل مندوب سفیرعثمان جدون اور بچوں نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں