ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم، خطے کے دفاع و سلامتی کے لیے کردار جاری رکھیں گے:وزیراعظم

ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم، خطے کے دفاع و سلامتی کے لیے کردار جاری رکھیں گے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کے حمایت کے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان اپنے ملکوں سمیت پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد کی۔پائیدار امن ہمارے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے سب سے اہم شرط ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں