بلوچستان: بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا، 18 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا، 18 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ 12 اگست کو صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کی جانبے والی وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائس اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔

جاری بیان کے مطابق بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے اور دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا اور کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان واقعات میں اب تک فتنۃ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی ار) کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں