پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی،افغان چیک پوسٹیں تباہ

پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان چیک پوسٹیں تباہ

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی

سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور جوابی کارروائی میں کئی افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں۔فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے انگوراڈہ زلول خیل سول آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کردیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں