پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی:عطا تارڑ

پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی:عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک سال قبل کاکول میں پہلگام واقعے پر پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا، جو سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی، پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔

اسلام  آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جب کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام واقعے کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے بلیم گیم ختم کرنے پر زور دیا اور شفاف و غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلگام واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا، جب کہ پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا اور کئی بیرونی ممالک نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کی۔بھارت ناصرف دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور معرکۂ حق میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا،  پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، وقار اور اعتماد حاصل ہوا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا مورال بھی بلند ہوا ہے۔پاکستان کا سچ عالمی سطح پر ایک روشن حقیقت کے طور پر سامنے آیا جب کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور من گھڑت بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکی اور کاکول میں وزیراعظم کا خطاب تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں