وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو رزداری نے دو روز قبل کہا تھاکہ نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ويں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دے دی۔
