پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےکہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تاکہ اگر تعلقات کچھ خراب ہیں تو اُن کو بہتر کیا جاسکے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے ماضی میں دونوں ممالک کے تعلقات اچھے تھے مگر اب ان کے مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔
نواز شریف نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، لوگ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
