اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی گئی

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خط میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔

سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں