ملک میں سیاسی گہما گہمی اب اختتام کو پہنچی ہے:شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ   ملک میں ایک سیاسی گہما گہمی جاری تھی، جو اب اختتام کو پہنچی ہے، حکومت سندھ   کو پہلے سے ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہدایات  جاری کر رکھیں تھیں کہ عوام فلاح و بہبود اور عوام کو ریلیف دینے کے  کاموں پر توجہ  دی جائے ، وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کراچی کا   گذشتہ دنوں  کراچی  شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور ایک ہی دن میں 6 منصوبوں کا افتتاح کیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے    ہر شعبے میں مثالی  خدمات سرانجام دی ہیں۔

کراچی میں سوشل اینڈ الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن  و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ڈاؤ میڈیکل کیمپس میں 2320 میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ سے سولرائز کردیا گیا ہے،  کراچی سینٹرل جیل کو مکمل طور پر سولرائز  کیا جا چکا ہے،  صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور ان کی انرجی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نہایت فعال ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔ 656 اسکول اور 211 دیہی صحت کے مراکز کی سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ صوبے کے عوام کو توانائی کے متبادل اور سستے زرائع سے بجلی دی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کے وژن کے مطابق سندھ کے 2 لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم مہیا کیا جارہا ہے، سندھ میں دو لاکھ خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں،  تمام عمر ان لوگوں کو بل ادا کرنے نہیں پڑیں گے، منفیت ہائی لائیٹ ہوتی ہے، ملک میں جو ٹھیک کام گرائونڈ پر ہو رہا ہے اس کو بھی ہائی لائیٹ کیا جاناچاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہاری کارڈ جاری کیا، گذشتہ حکومت مین مزدور کارڈ جاری کئے گئے،    21 لاکھ لوگوں کو نئے گھر بناکر دیئے جارہے ہیں،  مثبت کام کو اجاگر کیا جانا چاہئے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا    ملک زرعی ملک ہے لہذا سندھ حکومت ہاری کارڈ کے زریعے 20 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ ہر اچھے منصوبے کی شروعات سندھ حکومت کرتی ہے جسے دوسری صوبے  اس کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کراچی کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں لائی جا رہی ہیں،  یلو لائن بی آر ٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، حکومت  سندھ نے پاکستان کی پہلی  بار ماحول دوست ای وی بسز، پنک بس سروس  شروع کی،  ہم جلد  ہی ای وی ٹیکسیز شروع  کرنے جا رہے ہیں، مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ ٹیکسیز ہونگی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ریڈلائن بی آرٹی میں اشوز تھے، نگران سیٹ اپ میں ریڈ  لائن بی ار ٹی کی ایک  بھی اینٹ نہیں لگائی گئی،   جس کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔   محکمہ ایکسائز نے  گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن  اور ٹرانسفر کا عمل بھی شروع کردیا ہے، سندھ حکومت کے تمام محکمے بہترین انداز میں کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ     26 ویں آئینی ترمیم پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق سے خیر و خوبی کے ساتھ  دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے ، جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا مظاہرہ کیا، جب مولانا فضل الرحمان نے ڈرافٹ پیش کیا تو پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ منظور ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ   پیپلز پارٹی کو عدلیہ کے چند ججز کی جانب سے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا،  لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی،  ہمارے لئے نئے چیف جسٹس اور تمام معزز جج قابلِ احترام ہیں،   پی ٹی آئی نے  26ویں آئینی ترمیم کے بعد پیپلز پارٹی کے خلاف دوبارہ مہم شروع کر دی ہے،  حالانکہ عوام کو بانی پی ٹی آئی کی حقیقت یاد ہے کہ موصوف نے جنرل مشرف کی کس طرح حمایت کی۔ ان کی جانب سے باجوہ صاحب کی تعریف میں قصیدے پڑھے گئے ، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان سے بڑا چاپلوس اور کمپرومائزڈ کوئی نہیں ہوتا۔ عمران خان نے جنرل باجوہ کو کہا کہ میں تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار ہوں، میری حکومت بچا لیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی میڈیا موصوف کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہی ہے جو ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی باتوں کو درست ثابت کرتاہے کہ موصوف کو اسرائیل کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ سیاسی الزام نہیں ہے بلکہ عمران خان اسرائیل کا پراجیکٹ ہے۔ سوشل میڈیاکے زریعے بھائیوں کو لڑوانا ، ملک میں عوام کو تقسیم کرنا، پولرائزیشن کو بڑھانے کیلئے اسمارٹ طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔ اس طرح کی  پراجیکٹ گولڈ اسمتھ ، مشن گولڈ اسمتھ کے تحت کی گئی حرکتوں سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے وقت اسرائیلی آفیشل انوائے نے اس کی گرفتاری پر اس سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا   کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لئے عظیم ترین قربانیاں دیں ،  پیپلز پارٹی اپنے سارے شہداء کے دن مناکر بتاتی ہے کہ اس پارٹی نے پاکستان کیلئے بےمثال قربانیاں دیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر  شرجیل انعام میمن نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی کی خواتین کی گرفتاری پر دکھ ہوتا ہے ، ہماری لیڈر محترمہ فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کر لیا گیا،   کسی کی بہن بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی،  مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہم بھی کبھی کسی کے اہلخانہ کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوئے۔

سینئر وزیر  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر محکمے کے کوڈ آف کنڈکٹ ہیں اور جو افسر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔حکومت امن و امان کیلئے پولیس کی کیپسٹی بڑھانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ جرائم کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہورہا ہے جس کے سبب جرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے ، پولیس کام کررہی ہے۔ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں