گرین بیلٹس اور پارکس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے:فراز حسیب

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آبادکی جانب سے الطاف علی بریلوی روڈ چونا ڈپو گرین بیلٹ پر شجرکاری مہم کا تسلسل

گرین بیلٹس اور پارکس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے:فراز حسیب

کراچی: چیئر مین لیاقت آباد فرازحسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ الطاف علی بریلوی روڈ چونا ڈپو کی گرین بیلٹ پر پودا لگا کر جاری شجرکاری مہم کو مزید آگے بڑھایا، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف ستھری فضا کی فراہمی اور شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر اور صحت مند مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، کوآرڈینیٹر صغیر احمد انصاری،یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد میں شجرکاری اور سرسبز مقامات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گرین بیلٹس، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں۔ وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے کہا کہ شجرکاری محض پودے لگانے کا نام نہیں بلکہ ایک بہتر اور صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنے کا عمل ہے۔ درختوں کی حفاظت اور ان کی مناسب دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی نے شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین بیلٹس اور پارکس کو مزید سرسبز بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور خوبصورت شہری مناظر میسر آ سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں