آباد ہاؤس میں ون ونڈو آپریشن کیلیے دفتر قائم کیا جارہا ہے: ناصر حسین شاہ

آباد ہاؤس میں ون ونڈو آپریشن کیلیے دفتر قائم کیا جارہا ہے: ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی  چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر کے ہمراہ آباد کے جانب سے تعمیراتی مصنوعات کی 3 روزہ آباد۔ ان ہاؤس نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ آباد ہاؤس میں ون ونڈو آپریشن کیلیے دفتر قائم کیا جارہا ہے،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے  پیپلز پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ سندھ کے عوام جو فیصلہ کریں گے، وہی صوبے کی تقدیر ہوگی۔

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی  چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر کے ہمراہ آباد کے جانب سے تعمیراتی مصنوعات کی 3 روزہ آباد۔ ان ہاؤس نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ آباد ہاؤس میں ون ونڈو آپریشن کیلیے دفتر قائم کیا جارہا ہے،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے  پیپلز پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ سندھ کے عوام جو فیصلہ کریں گے، وہی صوبے کی تقدیر ہوگی۔

افتتاحی تقریب کی گیسٹ آف آنر گورنرسندھ سید نہال ہاشمی تھے۔تقریب میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین دانش بن رؤف،وائس چیئرمین سید خورشید عالم،چیئرمین سدرن ریجن سید معیظ زیدی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ودیگر سرکاری اداروں کے سربراہان، نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے مالکان ونمائنوں سمیت بلڈرز اور ڈیولپرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے مختلف کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سنگل ونڈو آپریشن کے ساتھ ڈیجیٹائزیشن کی جانب بھی گامزن ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے اور حکومتی ٹیم باہمی تعاون سے کام کر رہی ہے تاکہ تعمیراتی شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔ آباد ہاؤس میں ون ونڈو آپریشن کیلیے دفتر کے قیام کا مقصد بلڈرز اور ڈیولپرز کو درپیش مسائل حل کرنا، تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے عمل کو آسان بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

آباد ہاؤس میں تعمیراتی نمائش کا انعقاد بھی اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے، جس سے تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک دیگر صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔سندھ کی تقسیم سے متعلق سوال پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہنئے صوبوں بنانے کے حوالے سے ریفرنڈم ہوسکتا ہے، تاہم اس کے بعد بھی آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ کسی بھی نئے صوبے کی تشکیل کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ بل منظور کرانا آئین میں طے شدہ طریقہ کار ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس وقت 150 سے زائد چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی ترقی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بات کی جائے۔ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے اور ہمیں اس مثبت ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تاکہ سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہونے کے بجائے پاکستان میں ہی استعمال ہو۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ پی ایف سی اور این ایف سی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم گورننس کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین آباد حنیف گوہر سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حنیف گوہر کے سب کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اگر کسی نے ان سے پیسے لیے ہیں تو انھیں واضح کرنا چاہیے کہ کس نے رقم وصول کی ہے، حکومت اس معاملے پر کارروائی کرے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت میں جزا اور سزا کا عمل موجود ہے اور متعدد افسران کو ملازمتوں سے معطل بھی کیا جا چکا ہے۔

ایم کیو ایم سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کو سنجیدہ ہی نہیں لیتے،اسکا سربراہ ہی نہیں البتہ ہمیں اس سے ہمدردی ہے۔محسن نقوی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان کے صدر مملکت کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں، اس ملاقات کو صوبوں یا کسی دوسرے معاملے سے جوڑنا محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور تعمیراتی صنعت سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

اس موقع  پرگورنر سندھ نے کہا کہ چیئرمین حنیف گوہر نے آباد کی بلڈنگ کو آباد کردیا ہے،یہاں ہر شے کی نمائش ہورہی ہے۔سید نہال ہاشمی نے  نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ اپنی مصنوعات کو باہر ممالک تک ایکسپورٹ کریں،جس سے پاکستان ترقی کرے گا۔ایکسپو میں  پورٹ سیلانو،پاپولر،سٹی ٹائلز، جی ایم ٹائلز،ورلڈ سیریمکس اور دیگر ٹائل،فرنیچر،پنکھے اور دیگر تعمیراتی مصنوعات بنانے والی23  کمپنیوں  نے اپنی اپنی  مصنوعات کی نمائش کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں