سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ: سندھ کے ضلع دادو کے شہر سیتاروڈ و دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 6 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، جبکہ خوف کے باعث کئی خاندان صبح تک گھروں سے باہر رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں