افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے:جنرل سید عامر رضا

افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے:جنرل سید عامر رضا

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے، جس میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس ملکی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں۔دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں۔ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا، جبکہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو دنیا بھر نے دیکھا۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں