وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں جدید مریم نواز سپورٹس ارینا کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں جدید مریم نواز سپورٹس ارینا کا افتتاح کردیا

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال میں جدید مریم نواز سپورٹس ارینا کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں انہوں نے بچیوں اور طالبات سے شفقت کے ساتھ ملاقات کی۔

بیڈمنٹن اور کرکٹ کھیلی اور ان کے ریکٹس پر آٹوگراف بھی دیئے۔

اس موقع پر طالبات نے اپنے جذباتی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ان کے لیے ایک عظیم رول ماڈل اور انسپائریشن ہیں۔

فائن آرٹس کی طالبات نے ان کے لیے اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی اور بچیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے براہِ راست ملنا اور تصاویر بنوانا ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش اور خواب جیسا تجربہ ہے۔

طالبات نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی خوب تعلیم حاصل کر کے وزیراعلیٰ کی طرح ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں