بسوں کی کھیپ نومبر تک کراچی پہنچ جائیں گی:شرجیل انعام
کراچی: سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر اعر جدید بنانے کے لئے کوشاں، بسوں کی کھیپ نومبر تک کراچی پہنچ جائیں گی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی شنگھائی میں بس مینوفیکچرنگ کمپنیز کے حکام سے ملاقاتیں
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بس مینوفیکچرر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر رابن شین کی ملاقات
ملاقات کے دوران کمپنی کی جانب سے سندھ میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے لیے اپنے تعاون اور معاونت کی پیشکش
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ہائیگر بس کمپنی کے نائب صدر لیو ژینگ کی ملاقات
شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کو فعال بنانے کے لیے ان کی فراہمی کا عمل تیز کرنے پر زور
کمپنی نمائندوں کی جانب سے بسوں کی پہلی کھیپ نومبر 2026 میں فراہم کرنے کی یقین دہانی
ملاقاتوں میں گرین انرجی، سندھ کے ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مؤثر، متحرک اور جدید بنانے کے لیے مختلف دیگر تجاویز پر تبادلۂ خیال
ملاقاتوں میں سیکریٹری پی این ڈی نجم شاہ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اسد ضامن اور دہگر حکام بھی شریک
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ بی آر ٹی کی مختلف لائنوں کو فعال اور آپریشنل بنانا اور عوام کو جدید، مؤثر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں ہے۔
