چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کافردوس شاپنگ سینٹر روڈ پر جاری پیور بلاک کی تنصیب کے کام جائزہ

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کافردوس شاپنگ سینٹر روڈ پر جاری پیور بلاک کی تنصیب کے کام جائزہ

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری اور چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 04   عبید احمد خان کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر04   میں فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف جاری پیوَر بلاک کی تنصیب کے ترقیاتی کام کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر فردوس شاپنگ سینٹر کے دکانداروں اور تاجروں نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کااستقبال کیا۔دکانداروں کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنایا گیا۔

مارکیٹ کے تاجروں نے فردوس شاپنگ سینٹر اور اطراف کے علاقے کی بہتری کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے چیئرمین فراز حسیب کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ فردوس شاپنگ سینٹر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری ٹاؤن انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پیور بلاک کی تنصیب کا کام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس سے علاقے کے مکینوں، دکانداروں اور خریداروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ دکانداروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ متعلقہ محکموں کے ذریعے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے کہا کہ فردوس شاپنگ سینٹر کے دکانداروں اور تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ٹاؤن انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں