لیول پلیئنگ فیلڈ ملے نہ ملے 8فروری کو سرپرائز دیں گے:بلاول بھٹو

فائل

ملتان:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ کسانوں کو کسان کارڈ اور مزدوروں کو مزدور کارڈ دیں گے،ملکی حالات کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے نہ ملے 8فروری کو سرپرائز دیں گے ہم پاکستان کے نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں اور صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے بااختیار بنائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام کا لاڈلا بنیں گے، ملتان کے عوام کی تنخواہیں ڈبل کریں گے اور یہاں کے عوام کیلئے ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کرتے رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ تیر پر مہر لگائیں تاکہ آپکے مسائل حل ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں