
کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اورحسام مرزا کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا اور پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے تھے، امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کےکاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
الیکشن ٹربیونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزاکے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
