عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، بلاول

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا،

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  یہ ایک موقع ہےکہ تاریخ کو درست کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس اور دیگر ججز انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے، اب جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس سے بہت برا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ سے بھی قرار داد پاس کروا لیں پھر بھی انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں