
لاہور: الیکشن 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا عمل جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،
ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے شروع ہوگا جو 3 جنوری تک جاری رہے گا
اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے
