سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے:آرمی چیف

پاک افوج کی طرف سے نئی سال کے موقعے پر پاکستان کے قابل فخرعوام کو مبارکباد دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیرہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سال 2024  پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے

جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے،  آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے،پاکستان کی مسلح افواج مادروطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں۔

سال نو کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں