اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم  امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کررہے ہیں، اس کے بعد عدالت اس معاملے کو دیکھے گی۔

عمران خان کے وکیل عثمان ریاض گل نے عدالت میں 12 دسمبر کا آرڈر پڑھا اور مؤقف اختیار کیا کہ سیکشن 13 کے سب سیکشن 3 کے تقاضے کے مطابق ٹرائل کورٹ میں عدالتی کارروائی نہیں ہو رہی

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا پوائنٹ کیا ہے؟ کون سا تقاضا پورا نہیں کیا گیا ؟

وکیل نے بتایا کہ کمپلینٹ کے بجائے ایف آئی آر کے تحت یہ کارروائی آگے بڑھ رہی ہے جو قانونی طور پر درست نہیں

عدالت نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ٹرائل گیارہ جنوری تک روکنے کا حکم جاری کردیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں