ہم نے اس ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، بلاول

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو کرایم سین میں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل جنرل ضیاء، لاہور ہائیکورٹ کے جج، وکلا و دیگر شامل ہیں، ہم کیس سننے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شکر گذار ہے، انشاء اللہ ذوالفقار علی کو انصاف ملے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان محنت کش اور بہادر ہیں، ہم نے کم وسائل میں بھی بہت اچھے کام کر دکھائے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے اس ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے،اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، وہ کہتا تھا میں چوروں سے بات نہیں کرونگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں