
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کو شعبہ اطلاعات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا۔
