مقبوضہ کشمیر متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،وزیراعظم

مظفر آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں،
کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نھ تھا نہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، دنیا کشمیر پر بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کر سکتی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عدالت کشمیریوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتی،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی یکطرفہ اقدام کسی صورت قبول نہیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نے کہا کہ کشمیریوں کے اجتماعی قبروں کو نہیں بہول سکتے، آزادی تحریک کے حوالے سے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو متحد ہونا پڑے گا،لوگوں کو مایوس اور ناامید نہیں ہون چاہیے،کچھ عرصہ صحافت بھی کی، صحافیوں سے گہرا رشتہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں