ڈی آئی خان: مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید،27 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 دہشتگردوں نے دارابن میں سکیورٹی فورس کی پوسٹ پرحملہ کیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے عمارت گرگئی اور متعدد اموات ہوئیں۔

علاقے میں تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں