
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی نے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اجتماعی قبر بنتا جارہا ہے۔
انجلینا جولی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جبالیہ مہاجر کیمپ کی تصویر پوسٹ کی جسے اسرائیلی فوج نے بمباری کا نشانہ بناکر درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا۔

انجلینا جولی نے مزید کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے سے انکار کرکے عالمی رہنما بھی جرائم میں ملوث ہورہے ہیں”۔
اس سے قبل بھی انجلینا جولی نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جو تقریباً دو دہائیوں سے سخت ناکہ بندی میں زندگی گزار رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/angelinajolie/?hl=en
