چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد پر ہر صورت پورا اتریں گے، نواز بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں ہے بس محنت کر کے ان لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیں اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے اس مقام تک پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

 اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین عارف رانا میونسپل کمشنر اغا خلیق اراکین کونسل یونس مینگل علی کبرکاچیلو فراح ناز و دیگر بھی موجود تھے

حاجی علی نواز بروہی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کی ویکسین ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں اگر ہم یہ عہد کر لیں تو بہت جلد اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا

ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ  ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 1512 ٹیمیں 380 سپروائزر کے ساتھ اپنا کام انجام دیں گے، اس دفعہ ہمارا ٹارگٹ 395342 بچوں کو ویکسین پلانا ہے اگر ایلیان نے تعاون کیا تو ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے بچے ہمارا انے والا کل ہے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لائیں گے انہوں نے بچوں کو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا

حاجی علی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہر صورت پورا اتریں گے ان کی ہدایت کے مطابق عوام کو بلا تفریق ریلیف فراہم کیا جائے گا جو ہدایات ہمیں قیادت کی جانب سے ملی ہیں وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔اہلیان کو جہاں بنیادی سہولیات سے اراستہ کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جو امور ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں اتے ان کو متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے متواتر حل کروا رہے ہیں مقصد صرف یہی ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے ٹھنڈے کمروں میں کچہری لگا کر عوام کو دھوکہ تو دیا۔جاسکتا ہے کام نہیں کروایا جاسکتا

حاجی علی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں جہاں امور ہوتے ہوئے نظر ائیں گے یا کوئی مشکل پیش آئے گی وہاں میں خود میدان عمل میں اپ کو نظر آؤں گا ہماری حدود میں رہنے والے سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں چاہے وہ ہمارے ووٹر ہوں یا نہ ہوں ہم جیالے ہیں خدمت انسانی ہمارا مشن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں